Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ دواخانہ کے مسئلہ پر کل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے سی پی ایم کا مطالبہ

عثمانیہ دواخانہ کے مسئلہ پر کل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے سی پی ایم کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ /2 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ سی پی آئی نے دواخانوں سے متعلق غیر انسانی اقدامات پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بالخصوص دواخانہ عثمانیہ کی تاریخی عمارت کو منہدم کرنے حکومت کے فیصلہ پر اعتراض کیا ۔ پارٹی نے عثمانیہ دواخانہ کی تاریخی قدیم عمارت کو منہدم کرنے کے مسئلہ پر کل جماعتی اجلاس طلب کرنے تلنگانہ حکومت و چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا ۔ رکن اسمبلی سی پی ایم مسٹر ایس راجیا نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دواخانہ عثمانیہ کے مریضوں کو تکلیف پہونچانے سے احتراز کرنے کی حکومت تلنگانہ سے خواہش کی اور کہا کہ دواخانہ عثمانیہ سے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریضوں کو کنگ کوٹھی ہاسپٹل کو منتقل کرنے کی وجہ سے مریضوں کو تکالیف سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ ان مریضوں کو دیگر دواخانوں میں منتقل کرنے سے قبل ان تمام دواخانوں کو بنیادی سہولتیں اور طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دواخانہ عثمانیہ کی عمارت کا تحفظ کرنے کے بجائے اس تاریخی عمارت کو منہدم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ حکومت کو اس سے گریز کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT