Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ میڈیکل کالج کی تاریخ کا پہلا اسلامک کوئز، ناموں کے اندراج کا سلسلہ جاری

عثمانیہ میڈیکل کالج کی تاریخ کا پہلا اسلامک کوئز، ناموں کے اندراج کا سلسلہ جاری

حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ میڈیکل کالج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلامک کوئیز بیٹس 2017 کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ 15 ستمبر دوپہر دو بجے عثمانیہ میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں منعقد شدنی اپنے اس طرز کے منفرد کوئز مقابلہ میں قرآن مجید ، سیرت النبیؐ ، سیرت صحابہؓ اور تاریخ اسلام پر مبنی سوالات پوچھے جائیں گے ۔ کسی بھی گریجویٹ کورس کے طلباء وطالبات حصہ لے سکتے ہیں ۔ ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ دو ارکان پر مشتمل ہوگی ۔ عثمانیہ میڈیکل کالج فیسٹ کی جانب سے اس کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اسے DARE ( ڈاکٹرس اسوسی ایشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن ) نے اسپانسر کیا ہے ۔ فاتح ٹیم کو 5000 ، فرسٹ رنر اپ کو 3000 اور سیکنڈ رنر اپ ٹیم کو 2000 روپئے نقد انعامات دئیے جائیں گے ۔ فائنل میں آنے والی ٹیموں کے ارکان اور شرکاء کو بھی انعامات دئیے جائیں گے ۔ فون 7893603402 ۔ 7396997200 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

 

میناریٹی اوور سیز اسکالر شپ اسکیم آن لائن رجسٹریشن کا عدم آغاز
حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کے میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے تحت میناریٹی اوور سیز اسکالر شپ اسکیم کا اعلامیہ 11 ستمبر کو جاری ہوا اور آخری تاریخ 12 اکٹوبر مقرر کی گئی لیکن تین دن گذرنے کے بعد بھی اس کے ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن شروع نہیں ہوا ۔ جب کہ جنوری 2017 ، جون 2017 اور دسمبر 2017 کے داخلے پانے والوں کو اہل قرار دیا گیا ۔ سیاست ہیلپ لائن پر روزانہ بے شمار امیدوار آن لائن رجسٹریشن کیلئے رجوع ہو کر عدم آغاز کی وجہ مایوس لوٹ رہے ہیں ۔ حکومت اور محکمہ اقلیتی بہبود فوری اس ضمن میں متوجہ ہو کر آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT