Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ میڈیکل کالج گلوبل میٹ کا آج آغاز

عثمانیہ میڈیکل کالج گلوبل میٹ کا آج آغاز

ایونٹ میں کالج کے طلبائے قدیم کی شرکت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ میڈیکل کالج الومنی اسوسی ایشن کی جانب سے اس کی تیسری عثمانیہ میڈیکل کالج گلوبل میٹ 10 اور 11 دسمبر کو عثمانیہ میڈیکل کالج میں منعقد کی جارہی ہے ۔ ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے ڈاکٹر اے گوپال کشن ، ڈاکٹر کرشنا ریڈی اور دوسروں نے کہا کہ اس میٹ میں 1947 سے عثمانیہ میڈیکل کالج کے تمام طلبائے قدیم بشمول بیرون ممالک میں مقیم طلبائے قدیم شرکت کریں گے ۔ یہ میٹنگ تین سال میں ایک مرتبہ منعقد کی جاتی ہے ۔ اس دو روزہ میٹ میں ملک کے مختلف مقامات اور بیرون ملک سے تقریبا 500 مندوبین حصہ لیں گے ۔ جس کے دوران عثمانیہ میڈیکل کالج کے سابق پروفیسرس سائنٹفک سیشنس میں لکچرس دیں گے ۔ اس کالج کے طلبائے قدیم عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی سابقہ اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور غریب عوام کو بہتر طبی خدمات اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ الومنی اسوسی ایشن کی جانب سے عثمانیہ میڈیکل کالج 1978 بیاچ کے ڈاکٹرس کو تہنیت بھی پیش کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT