Tuesday , July 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عثمانیہ کالج کرنول میں ایم سیٹ 2017اور ایڈ سیٹ 2017کیلئے مفت کوچنگ کلاسیس

عثمانیہ کالج کرنول میں ایم سیٹ 2017اور ایڈ سیٹ 2017کیلئے مفت کوچنگ کلاسیس

کرنول ۔15مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عثمانیہ کالج کرنول میں علاقائی مرکزی تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کی جانب سے ایم سیٹ 2017ء اور ایڈ سیٹ 2017ء کے امیدواروں کیلئے مفت کوچنگ کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار RCDEM کے ڈپٹی ڈائرکٹر پروفیسر سید امداد علی قادری نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم سیٹ 2017ء کیلئے انٹرمیڈیٹ مکمل کئے ہوئے طلبہ اور اس مرتبہ سال دوم انٹرمیڈیٹ کا امتحان لکھنے والے طلبہ بھی اہل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ 19مارچ تک ہمارے افس عثمانیہ کالج کرنول کے روم نمبر 54 میں درخوسات فارم داخل کرنا ہے ۔ 20مارچ سے ایم سیٹ مفت کوچنگ کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ خواہشمند امیدوار اپنا درخواست فارم آن لائن زیراکس کاپی اور آدھار کارڈ زیراکس اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز منسلک کر کے 19مارچ کے اندر داخل کردیں ۔ ایڈسیٹ 2017ء طلبہ کیلئے مفت کوچنگ کلاسیس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ایڈسیٹ امتحان کیلئے داخل کردہ آن لائن زیراکس کاپی اور آدھار کارڈ زیراکس ‘ دو پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ منسلک کر کے ہمارے آفس عثمانیہ کالج کرنول کے روز نمبر 54 میں 19مارچ تک داخل کردیں ۔ 20مارچ سے مفت کوچنگ کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ اقلیتی طبقات کے امیدوار اس سنہرے  موقع سے استفادہ کریں ۔ کوچنگ کلاسیس کیلئے ماہر اور تجربہ کار اساتذہ انتخاب کا انتخاب کیا گیا ہے اور مزید تفصیلات کیلئے 9441761178  ‘ 9494555961پر ربط پیدا کریں ۔
مسلم تنظیموں کا چیف منسٹر سے اظہار تشکر
آرمور ۔ 15 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں انجمن تنظیم المسلمین مرکزی کمیٹی پر تلنگانہ مسلم فورم آرمور ‘ مرکزی کمیٹی آرمور ‘ مرکزی کمیٹی پرکٹ کا ایک اجلاس رکھا گیا جس میں وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر سے اظہار تشکر کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر مرکزی کمیٹی آرمور محمد اشفاق احمد ‘ محمد عبدالسلیم تلنگانہ فورم صدر ‘ عبدالرحمن سکریٹری مرکزی کمیٹی آرمور نے بتایا کہ وزیراعلیٰ تلنگانہ کا نہایت ہی قابل تحسین اقسام ہے جنہوں نے مسلم مائناریٹیز کو شادی مبارک اسکیم کی رقم کو 51 ہزار سے بڑھاکر 75 ہزار روپئے کردیا اور ریاستی سطح پر 10کے منجملہ 5چیرمین کے نامزد پوسٹ مسلمانوں کو دیئے گئے جس میں ضلع نظام آباد بھی شامل ہے ۔ انہوں  نے امید ظاہر کی کہ مسلمانوں کو بہت جلد 12فیصد تحفظات بھی جلد فراہم کردیئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ممبر آف پارلیمنٹ کویتا کی جانب سے آرمور و پرکٹ دیگر مسلم آبادی رکھنے والے مقامات پر 8کروڑ روپئے منظور کرنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر نائب صدر مرکزی کمیٹی پرکٹ محمد یوسف الدین ‘ خازن مرکزی کمیٹی آرمور عبدالرحیم ‘ میونسپل کوآپشن ممبر ملک بابا ‘ محمد عبدالعظیم ‘ محمد عبدالخالق اور دیگر موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT