Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عثمانیہ کالج کرنول میں پالی سیٹ 2016 کیلئے مفت کوچنگ کا اہتمام

عثمانیہ کالج کرنول میں پالی سیٹ 2016 کیلئے مفت کوچنگ کا اہتمام

کرنول /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عثمانیہ کالج کرنول میں علاقائی مرکزی تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کی جانب سے پالی سیٹ 2016 کے امیدواروں کیلئے مفت کوچنگ کلاسیس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ ہذا کے ڈپٹی ڈائرکٹر پروفیسر سید امداد علی قادری نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پالی سیٹ 2016 کے امیدواروں کو مفت کوچنگ کے ساتھ ساتھ مفت اسٹیڈی میٹریل تقسیم کیا جائے گا ۔ اس کوچنگ کیلئے ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے جو طلباء اور طالبات دس ویں جماعت کامیاب یا دس ویں جماعت کے امتحانات دے رہے ہیں ۔ یہ بھی پالی سیٹ کے 2016 کیلئے اہل ہیں ۔ طلباء اور طالبات جلد از جلس می سیوا مراکز میں جارکر اپنا نام آن لائین کے ذریعہ رجسٹرڈ کروالیں جو طلباء آن لائین رجسٹریشن کرواچکے ہیں ایسے طلباء فوراً آپ کا آن لائین کردہ درخواست فارم کا زیراکس اور دس ویں جماعت کی ہال ٹکٹ کے ساتھ عثمانیہ کالج میں درخواست فارم 9 اپریل تک اپنے دفتر میں داخل کرلیں ۔ 10-4-16 سے کوچنگ کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9441761178پر ربط پیدا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT