Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ ہاسپٹل نرسنگ اسٹاف کا آج سے احتجاج

عثمانیہ ہاسپٹل نرسنگ اسٹاف کا آج سے احتجاج

نرسوں پر کام کا بوجھ ، اسٹاف میں اضافہ کا مطالبہ
حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کا نرسنگ اسٹاف اپنے مطالبے منوانے کے لئے 7 نومبر سے دو دن ایک گھنٹہ سیاہ بیاچس لگاکر دھرنا دے گا اور بعد کے دو دن 2 گھنٹے کے لئے اسی قسم کا احتجاج منظم کیا جائے گا اور 5 ویں دن سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کی جائے گی۔ ٹی وجئے سوشیلا صدر تلنگانہ گورنمنٹ نرسیس اسوسی ایشن نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہاکہ ہاسپٹل میں ایک اسٹاف نرس 180 مریضوں کی خدمت کرتی ہے۔ اس طرح نرسیس پر کام کا بوجھ ہے۔ نائٹ شفٹس میں ایک نرس کو 3 وارڈس کی ذمہ داری دی جاتی ہے۔ متعلقہ وزیر اور اعلیٰ عہدیداروں سے کئی بار نمائندگی کی گئی لیکن نرسنگ اسٹاف میں اضافہ کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ ہاسپٹل میں بستروں کی تعداد جب ایک ہزار 168 تھی، 60 ہیڈ نرس اور 250 اسٹاف نرس مقرر تھیں۔ اب بستروں کی تعداد ایک ہزار چار سو چار ہے اور بیس نئے وارڈس قائم کئے گئے ہیں جبکہ اسٹاف کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT