Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ ہاسپٹل کی مرمت و درستگی پر زور

عثمانیہ ہاسپٹل کی مرمت و درستگی پر زور

چیف منسٹر کے دورہ کا خیر مقدم ، عثمانیہ میڈیکل کالج المونی کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ میڈیکل کالج المونی اسوسی ایشن کے سابق پرنسپلس ، عثمانیہ میڈیکل کالج اور سابق سپرنٹنڈنٹس عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کا اجلاس 18 اگست کو سمینار ہال او ایم سی جوبلی گیٹ ہاوز میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر مختلف امور کا جائزہ لینے کے بعد قرار دادیں منظور کی گئیں ۔ اس موقع پر چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل اور طبی خدمات میں مزید اضافہ پر اقدامات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہاسپٹل کی عظمت رفتہ کو برقرار رکھنے اورہاسپٹل کی بحالی پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر المونی اسوسی ایشن نے حکومت تلنگانہ سے خواہش کی کہ وہ عثمانیہ ہاسپٹل کی موجودہ عمارت کو بحال رکھنے اور ضرورت پڑنے پر اس میں مزید توسیع دینے کی خواہش کی حالیہ دنوں میں میڈیا کی اطلاعات کے حوالے پر حکومت سے خواہش کی کہ وہ مریضوں کو لاحق خطرہ کے پیش نظر دیگر دواخانوں میں منتقلی کے بعد دواخانہ کی مرمت و درستگی عمل میں لائی جائے ۔ جس کے بعد دوبارہ مریضوں کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کریں ۔

TOPPOPULARRECENT