Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے ڈاکٹروں کی ریالی

عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے ڈاکٹروں کی ریالی

حیدرآباد11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)شہر حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر اور سہولتوں کی فراہمی کی خواہش کرتے ہوئے عثمانیہ اسپتال کے ڈاکٹرس اور نیم طبی اہلکاروں نے ریلی نکالی جسے واک فار عثمانیہ کا نام دیاگیا۔ یہ ریلی عثمانیہ اسپتال سے کوٹھی تک نکالی گئی۔ شرکا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عثمانیہ اسپتال کی عمارت کافی قدیم ہوگئی ہے ۔ نئی عمارت کی تعمیر سے صاف صفائی’ آپریشن کے بعد کی دیکھ بھال میں بہتری پیدا ہوسکے گی اور ڈاکٹروں کیلئے مناسب طبی سہولتیں بھی فراہم کی جاسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی عمارت سے مریضوں کو طبی خدمات بہتر دی جاسکیں گی کیونکہ غریب اس بڑے سرکاری اسپتال میں علاج کرواتے ہیں اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کے اخراجات کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔جگر کی پیوندکاری’ گردوں کی پیوندکاری بہتر طور پر عثمانیہ اسپتال میں کی جاتی ہے ۔ غریبوں کی طبی مدد اور انہیں بہتر طبی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرس کو مناسب سہولتوں کی فراہمی کیلئے نئی عمارت ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT