Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی ، سیمسٹر امتحانات جوں کا توں ہونگے

عثمانیہ یونیورسٹی ، سیمسٹر امتحانات جوں کا توں ہونگے

حیدرآباد۔/13ڈسمبر، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے منعقد ہونے والے مجوزہ سیمسٹر امتحانات پروگرام کے مطابق جوں کا توں منعقد کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر سجاتا پبلک ریلیشنس آفیسر عثمانیہ یونیورسٹی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یوں تو مذکورہ سیمسٹر امتحانات ملتوی کرنے بعض طلباء بڑے پیمانے پر شدید احتجاج منظم کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود دیگر طلباء کو پیش نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے قبل ازیں ہی مقرر کردہ امتحانی پروگرام کے مطابق امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے طلباء و طالبات جو مقررہ امتحانی شیڈول کے مطابق یونیورسٹی سیمسٹر امتحانات میں شرکت نہیں کریں گے ان کیلئے دوبارہ امتحانات منعقد کرنے کا ہرگز سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT