Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب بڑے پیمانے پر منانے کی ہدایت

عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب بڑے پیمانے پر منانے کی ہدایت

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر سری ہری نے عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقریب کیلئے 200 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے آئندہ سو سال تک عثمانیہ یونیورسٹی کی صدی تقاریب کو یادگار بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ آج ڈپٹی چیف منسٹر نے عثمانیہ یونیورسٹی صدری تقاریب کا جائزہ لیا ۔ وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی رامچندرم اور رجسٹرار گوپال ریڈی نے صدی تقاریب کیلئے 200 کروڑ روپئے منظور کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر سری ہری نے عہدیداروں کے ساتھ صدی تقاریب میں تلنگانہ کی تاریخ تہذیب و ثقافت اور روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے تقاریب کو یادگار بنانے کا مشورہ دیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی صدی تقاریب کو کامیاب بنانے کیلئے چیف منسٹر نے بجٹ میں 200 روپئے مختص کئے ہیں ۔ صدی تقاریب میں شرکت کرنے کیلئے پہونچنے والے مہمانوں طلبہ اور عملہ کی مہمان نوازی پر خصوصی توجہ دینے صدی تقاریب کو کامیاب بنانے کیلئے تشکیل دی گئی ۔ مختلف کمیٹیوں میں تال میل برقرار رکھتے ہوئے زیر التواء کاموں کو عاجلانہ طور پر پورا کرنے کا مشورہ دیا ۔ وائس چانسلر رامچندرم نے ڈپٹی چیف منسٹر کو بتایا کہ تقاریب کیلئے تشکیل دی گئی کلچرل انتظامی مہمان نوازی اور دوسری کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کاموں کا جائزہ لے چکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT