Friday , May 26 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب کی تیاریاں

عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب کی تیاریاں

26 اپریل کو پرنب مکرجی کے ہاتھوں آغاز متوقع ‘ وائس چانسلر
حیدرآباد 7 مارچ ( پی ٹی آئی ) عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے صدی تقاریب کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ان تقاریب کے دوران مختلف امور میں اصلاحات پر توجہ دی جائیگی اور کیمپس میں بہتر تعلیمی ماحول اور ریسرچ کلچر فراہم کرنے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ امکان ہے کہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی 26 اپریل کو یونیورسٹی صدی تقاریب کا افتتاح انجام دینگے ۔ یہ ملک کی ساتویں سب سے قدیم یونیورسٹی ہے جس کے قدیم طلبا کی تعداد آج ایک کروڑ سے زیادہ ہے ۔ یونیورسٹی کا قیام 1917 میں عمل میں آیا تھا جسے آصف سابع نواب میر عثمان علی خان کے فرمان سے قائم کیا گیا تھا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس رامچندرم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدی تقاریب ایک سال تک جاری رہیں گی جس دوران کئی تعلیمی ‘ ریسرچ اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کئی طرح کی اصلاحات لانے پر توجہ کر رہے ہیں ۔ ان میں بہتر حکمرانی ‘ تعلیمی ماحول ‘ ریسرچ کلچر ‘ عصری سہولیات کی فراہمی ‘ صنعت ۔ انسٹی ٹیوٹ ۔ سماج کا تبادلہ خیال بھی شامل ہے ۔ تین دن کے افتتاحی پروگرام کے دوران ایک آل انڈیا وائس چانسلرس کانفرنس بھی منعقد کی جائیگی ۔ امکان ہے کہ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پروکاش جاوڈیکر اس کا افتتاح انجام دینگے ۔ کئی کلچرل پروگرامس اور طلبائے قدیم کے اجلاس اور ریٹائرڈ اساتذہ کے اجلاس بھی منعقد کرنے کا منصوبہ ہے ۔ مرکزی اور تلنگانہ دونوں ہی حکومتوں نے یونیورسٹی میںانفرا اسٹرکچر کو مستحکم کرنے یونیورسٹی کی خواہش پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں ایک صدی کنونشن عمارت بھی تعمیر کی جائیگی اور کئی فلیگ شپ پروگرامس بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں بہت جلد اچھی خبر آئے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT