Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب 26 اپریل کو آغاز‘ صدر جمہوریہ مہمان خصوصی

عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب 26 اپریل کو آغاز‘ صدر جمہوریہ مہمان خصوصی

حیدرآباد 23 اپریل ( پی ٹی آئی ) ملک کے قدیم تعلیمی اداروں میں سے ایک عثمانیہ یونیورسٹی کی صدی تقاریب کا 26 تا 28 اپریل انعقاد عمل میں آئیگا جس میں پہلے دن بحیثیت مہمان خصوصی صدر جمہوریہ پرنب مکرجی شرکت کرینگے ۔ صدی تقاریب کیلئے خصوصی آفیسر ایچ وینکٹیشورلو نے کہا کہ یونیورسٹی کا قیام صرف 25 فیکلٹی ارکان اور 225 طلبا کے ساتھ 1917 میں عمل میں آیا تھا اب یہاں 1,200 ارکان عملہ اور زائد از 10,000 طلبا ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی صدی تقاریب میں پہلے دن مہمان خصوصی ہونگے ۔ وہ 26 اپریل کو یہاں آئیں گے انہوں نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی ہندوستان کی ٹاپ جامعات میں شمار ہوتی ہے اور اس سے الحاق رکھنے والے کالجس کی تعداد 720 سے زائد ہے ۔ صدی تقاریب کے دوران کئی پروگرامس ‘ سمینارس اور لیکچرس منعقد کئے جائیں گے اور علاقہ کے سیاسی و کلچرل پہلووں میں یونیورسٹی کے رول کو اجاگر کیا جائیگا ۔ یونیورسٹی کے قدیم طلبا میں سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ ‘ گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راؤ ‘ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ ‘ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور مجلس کے صدر اسد اویسی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پی آئی بی کے ایک اعلامیہ کے بموجب صدر جمہوریہ ایفلو کے پہلے کانوکیشن میں بھی شرکت کرینگے جو عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس سے متصل ہے ۔ یہ تقریب بھی 26 اپریل کو منعقد ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT