Thursday , June 29 2017
Home / Top Stories / عثمانیہ یونیورسٹی صد سالہ تقاریب میں شرکت کی صدرجمہوریہ کو دعوت

عثمانیہ یونیورسٹی صد سالہ تقاریب میں شرکت کی صدرجمہوریہ کو دعوت

دہلی میں چیف منسٹر کے سی آر کی ملاقات، مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر سے بھی نمائندگی

حیدرآباد۔/7فبروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ دو روزہ دورہ دہلی کے بعد آج شام حیدرآباد واپس ہوگئے۔ کے سی آر نے آج واپسی سے قبل صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی اور انہیں عثمانیہ یونیورسٹی صد سالہ تقاریب میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری، ارکان پارلیمنٹ ڈاکٹر کیشو راؤ، ونود کمار، جتیندر ریڈی ، سیتا رام نائیک کے ہمراہ چیف منسٹر نے راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقاریب اور یونیورسٹی کی اہمیت سے واقف کراتے ہوئے تقاریب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے صدر جمہوریہ کو عثمانیہ یونیورسٹی کی تاریخی حیثیت اور اس سے وابستہ کئی اہم نکات سے واقف کرایا۔ بتایا جاتا ہے کہ صدرجمہوریہ نے دعوت نامہ پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ تاہم ان کی شرکت کے بارے میں حکومت کو بعد میں اطلاع دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کی اور انہیں بھی عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب میں شرکت کی دعوت دی۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ کے اضلاع میں کیندریہ ودیالیہ کے قیام کے سلسلہ میں پرکاش جاوڈیکر سے نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں آئی آئی ایم کی منظوری کی درخواست کی۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے مرکز سے فنڈز کی منظوری کی خواہش کی۔ عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب 26 تا 28 اپریل منائی جائیں گی۔ چیف منسٹر نے کل پرکاش جاوڈیکر کے فرزند کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ دورہ دہلی کے بعد چیف منسٹر آج شام حیدرآباد واپس ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر سے عثمانیہ یونیورسٹی صد سالہ تقاریب اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے 300 کروڑ روپئے جاری کرنے کی اپیل کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT