Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی تعلیمی مرکز مسلمہ حیثیت سے محروم

عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی تعلیمی مرکز مسلمہ حیثیت سے محروم

حیدرآباد۔15فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) عثمانیہ یونیورسٹی کی صد سالہ کارکردگی کے باوجود اس کا فاصلاتی تعلیمی مرکز ‘ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن ( یو جی سی ) کے مسلمہ اداروں کی تازہ ترین فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام ہوگیا ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کا پروفیسر جی رام ریڈی مرکز برائے فاصلاتی تعلیم ڈپلوما ‘  انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے تقریباً 30کورسیس چلارہا تھا ۔ تاہم یو جی سی نے اس سال اس کے 6 کورسیس کوبند کردیاہے ‘ ان میں ایم اے ( ویدک‘ علم نجوم ) ‘ ایم اے ( پبلک اڈمنسٹریشن ) ‘ ایم اے ( ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم) ‘ پی جی ڈپلوما ( ٹاؤن انڈ کنٹری پلاننگ) ‘ بی کام ( کمپیوٹرس ) اور بی ایس سی ( ہوا بازی) شامل ہیں ۔ فاصلاتی تعلیمی مرکز کے ڈائرکٹر وینکٹیشورلو نے کہا کہ مسلمہ حیثیت کیلئے درخواست دی گئی تھی جس کو قبول نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT