Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال ٹیم کا کوچنگ کیمپ

عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال ٹیم کا کوچنگ کیمپ

حیدرآباد ، 21 ڈسمبر (راست) مسٹر راجیش سکریٹری بورڈ آف کنٹرول عثمانیہ یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال ٹیم کا کوچنگ کیمپ منگل 20 ڈسمبر سے نظام کالج میں روزانہ صبح ساڑھے چھ بجے منعقد کیا جارہا ہے۔ انٹر کالج میں منتخب کھلاڑی اور دوسرے نئے کھلاڑی جی ایم یزدانی فٹبال کوچ کو رپورٹ کریں۔ منتخب ٹیم ساؤتھ زون انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنمنٹ گلبرگہ یونیورسٹی میں ہونے والے ٹورنمنٹ میں جنوری کے دوسرے ہفتے میں شرکت کرے گی۔ تمام کالجس جو انٹر کالج ٹورنمنٹ میں شرکت کئے تھے، اپنے منتخب کھلاڑیوں کو روانہ کریں۔
احمد شہزاد کو خراب رویہ پر جرمانہ
لاہور ، 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان پاکستانی بیٹسمن احمد شہزاد پر ڈومیسٹک میچ میں امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں حبیب بینک کے کپتان احمد شہزاد نے امپائر کے فیصلے پر ناراضی ظاہر کی جس پر میچ ریفری انیس الرحمن نے ٹیم مینجمنٹ کو اس فیصلے سے مطلع کیا اور ان پر 20 ہزار روپئے جرمانہ عائد کردیا۔ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اس سیزن میں دو مرتبہ خراب رویہ اختیار کرنے پر اُن پر جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔ رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیم سے شہزاد ردھم کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT