Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی 42 نشستیں مخلوعہ

عثمانیہ یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی 42 نشستیں مخلوعہ

حیدرآباد 23 اگسٹ (آئی این این) شائد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں انجینئرنگ کے مختلف برانچس میں 42 نشستیں خالی ہیں۔ سیول، الیکٹریکل، الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن، کمپیوٹر سائنس، میکانیکل اور بائیو میڈیسن کی جملہ 42 نشستیں اس سال خالی ہیں۔ ان میں داخلہ لینے والا کوئی نہیں ہے کیوں کہ کئی ٹاپ رینکرس طلبہ نے آئی آئی ٹیز یا دیگر سنٹرل انسٹی ٹیوشنس کو ترجیح دی ہے۔ کیمپس انجینئرنگ کالج انچارج پرنسپل پروفیسر رام چندر راؤ کے مطابق خالی نشستوں کو پُر کرنے کیلئے ریاستی حکومت سے پہلے ہی ایک نمائندگی کی جاچکی ہے۔ اس دوران مختلف طلبہ تنظیموں نے بھی حکومت پر زور دیا کہ اسپاٹ داخلے دیتے ہوئے ان نشستوں کو دوسرے طلبہ سے پُر کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT