Saturday , April 29 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی میں انڈین سائنس کانگریس کے انعقاد کی تیاریاں

عثمانیہ یونیورسٹی میں انڈین سائنس کانگریس کے انعقاد کی تیاریاں

3 تا 7 جنوری 2018ء منعقد شدنی ایونٹ کا وزیراعظم نریندر مودی افتتاح کرینگے
حیدرآباد ۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اس کے سویں سال میں انڈین سائنس کانگریس کے 105 ویں سیشن کے انعقاد کے سلسلہ میں تیاریاں کی جارہی ہیں جو 3 تا 7 جنوری 2018ء منعقد ہوگی۔ اس سائنس کانگریس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے انڈین سائنس کانگریس اسوسی ایشن کے صدر اور کالینگا انسٹیٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی، بھوبنیشور کے فاونڈر پروفیسر اچیوتا سمنتا، عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس رامچندرن، پروفیسر گوپال ریڈی رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی نے کہا کہ انڈین سائنس کانگریس میں 25 ہزار سے زائد سائنسدان، ماہرین تعلیم، پالیسی ساز، نوبل لاریٹس شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ کئی مرکزی و زراء اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ اس کانگریس کے پلینری سیشنس میں صحت سے متعلق مسائل جیسے ذیابیطس، کینسر، دمہ پر بھی توجہ دی جائے گی جس میں عالمی سطح سے سائنسداں مخاطب کریں گے۔ اس میں سائنس پر لکچرس، انٹریکشنس اور مباحث کے علاوہ ایک ویمن سائنس کانگریس اور چلڈرن کانگریس کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور ایک بڑی نمائش بھی ہوگی۔ اس سال دنیا کے مختلف مقامات سے 25 نوبل لاریٹس اور 300 سائنسدان اس کانگریس میں شرکت کریں گے۔ پروفیسر سمنتا نے کہا کہ انڈین سائنس کانگریس کی شروعات 1930 میں ہوئی جب ایک برطانوی سائنسدان نے اسے شروع کیا تھا۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد جواہر لال نہرو اس کے جنرل پریسیڈنٹ منتخب ہوئے تھے اور دوسری مرتبہ ڈاکٹر منموہن سنگھ ان کے وزارت عظمیٰ کے دوران آئی ایس سی اے کی سنچینری کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے تھے۔ یہ حیدرآباد میں منعقد ہونے والی ساتویں کانگریس ہے اور عثمانیہ یونیورسٹی میں چھٹی۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ 1937 میں یہ کانگریس منعقد ہوئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT