Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی میں خفیہ کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ،یو جی سی کی ہدایت پر عمل ، یونیورسٹی طلبہ کی مخالفت

عثمانیہ یونیورسٹی میں خفیہ کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ،یو جی سی کی ہدایت پر عمل ، یونیورسٹی طلبہ کی مخالفت

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عثمانیہ یونیورسٹی کامپلکس اور اس کے مختلف کالجوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمہ کے لیے حکام نے 500 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے مطابق جنوری 2016 سے خفیہ کیمروں کے ذریعہ کیمپس ، متصلہ کالجوں ، شعبہ جات ، میس ، ہاسٹلوں اور پلے گراونڈس کے علاوہ یونیورسٹی  روڈ پر خفیہ کیمروں کے ذریعہ تمام سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی ۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یو جی سی ) نے قبل ازیں عثمانیہ یونیورسٹی میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی تھی اور ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر اعلیٰ تعلیم کڈیم سری ہری نے وائس چانسلرس کے حالیہ اجلاس میں الیکٹرانک کیمرے اور طلبہ و ملازمین کی حاضری پر نظر رکھنے بائیو میٹرک آلات کی تنصیب کو منظوری دی تھی اور تنصیب کا کام دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ یونیورسٹی کے بعض طلبہ نے خفیہ کیمروں کی تنصیب کی مخالفت کی ہے اور کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے بہتر قیام و طعام اور صاف پانی کی سربراہی کے انتظامات کرے ۔ انہوں نے شکایت کی کہ گذشتہ دو روز سے پانی کی سربراہی بند ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT