Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں

عثمانیہ یونیورسٹی میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں

حیدرآباد۔ 8 جون (پی ٹی آئی) عثمانیہ یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ کیمپس میں تعلیم اور ریسرچ سے غیرمربوط کسی بھی سیاسی یا عوامی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کے مقصد سے یونیورسٹی قائم کی گئی ۔ یہاں صرف تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں جاری رہنی چاہئے۔ سیاسی اور عوامی جلسوں کی اجازت نہیں۔

TOPPOPULARRECENT