Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی میں نئے انتظامی تقررات

عثمانیہ یونیورسٹی میں نئے انتظامی تقررات

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی نے نئے انتظامی تقررات کے لیے منظوری سے اتفاق کرلیا ہے ۔ احکامات کے مطابق پروفیسر یو وی بی ریڈی ، ڈپارٹمنٹ آف اپلائیڈ جیوکیمسٹری یونیورسٹی کالج آف سائنس عثمانیہ یونیورسٹی کو پروفیسر پراوین راج سکسینہ کے مقام پر بحیثیت چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز ان اپلائیڈ جیوکیمسٹری ، عثمانیہ یونیورسٹی تقرر کیا گیا ہے ۔ پروفیسر سی گنیش ، شعبہ سوشیالوجی ، یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسیس عثمانیہ یونیورسٹی کو پروفیسر پشپا میری رانی کے مقام پر 2 سالہ مدت کے لیے بحیثیت چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز ان سوشیل ورک تقرر کیا گیا ہے ۔ پروفیسر ای سریش کمار ، رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی نے متعلقہ یونیورسٹی ٹیچرس وائس چانسلرس لاج ، او یو کو یونیورسٹی ٹیچرس ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسرس اور دیگر اسٹاف ممبرس کی موجودگی میں احکامات جاری کئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT