Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی وائس چانسلر کی جانب سے انسداد ریاگنگ پوسٹر جاری

عثمانیہ یونیورسٹی وائس چانسلر کی جانب سے انسداد ریاگنگ پوسٹر جاری

حیدرآباد /11 اگست ( سیاست نیوز ) وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس رامچندرن نے آج ڈین کی جانب سے تیار کردہ انسداد ریاگنگ پوسٹرس کو جاری کیا ۔ طلباء میں شعور بیداری پیدا کرنے کیلئے ان پوسٹروں کو تمام کالجس ، ہاسٹلوں اور دیگر اہم مقامات پر تقسیم کیا جارہا ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں ریاگنگ کی لعنت کو روکنے اور ختم کرنے کیلئے موافق سرگرم رول ادا کیا جارہا ہے ۔ کالجس میں آئے دن ریاگنگ کے واقعات ہو رہے ہیں ۔ برسوں سے اس لعنت کے خلاف مہم چلائی جاتی رہی ہے ۔ اسی مہم کے حصہ کے طور پر عثمانیہ یونیورسٹی میں جامع انسداد ریالی پالیسی تیار کرکے تمام کالجس کو اسی پالیسی پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT