Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی پی ایچ ڈی میں داخلے ، نوٹیفیکشن کا اجراء

عثمانیہ یونیورسٹی پی ایچ ڈی میں داخلے ، نوٹیفیکشن کا اجراء

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی نے آخرکار مختلف فیکلٹیز میں پی ایچ ڈی میں داخلوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔ طلبہ نے جو بے چینی سے منتظر تھے ۔ اطمینان کی سانس لی ۔ کوالیفائیڈ طلباء وطالبات گذشتہ 3 سال سے داخلوں کے منتظر تھے ۔ اب وہ داخلوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔ یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2013-14 کے لیے نوٹیفیکشن جاری کیا ۔ رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی ای سریش کمار نے کہا کہ اہل امیدوار اب اپنی درخواستیں پی ایچ ڈی پروگرامس میں شامل ہونے کے لیے متعلقہ ڈین کو روانہ کرسکتے ہیں ۔ مقررہ درخواست فارمس پی ایچ ڈی قواعد کے ساتھ 3 جون سے یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں ۔ طلبہ کو چاہئے کہ مقررہ تاریخ سے قبل درخواستیں داخل کریں ۔ آخری تاریخ گذرنے کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔ پی ایچ ڈی پروگرامس آرٹس ، سوشیل سائنس ، سائنس کامرس ، لاء ، مینجمنٹ ، تعلیم انجینئرنگ ، ٹکنالوجی ، فارمیسی ، انفارمٹکس اور اورینٹل لینگویجس میں ہیں ۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 جون مقرر کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT