Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی پی جی کورسیس کے داخلہ انٹرنس ٹسٹ کا شیڈول

عثمانیہ یونیورسٹی پی جی کورسیس کے داخلہ انٹرنس ٹسٹ کا شیڈول

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے تعلیمی سال 2017 کے دوران پوسٹ گریجویشن کورسیس میں داخلہ انٹرنس ٹسٹ کا آغاز 5 جون سے ہوگا ۔ یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق یہ انٹرنس ٹسٹ آٹھ یوم یعنی 5 تا 13 جون کے درمیان مضمون واری سطح پر تین شفٹوں میں منعقد ہوں گے ۔ یہ انٹرنس عثمانیہ یونیورسٹی ( حیدرآباد ) ، مہاتما گاندھی یونیورسٹی ( نلگنڈہ ) ، تلنگانہ یونیورسٹی (ڈچپلی نظام آباد ) اور پالمور یونیورسٹی ( محبوب نگر ) میں داخلہ کے لیے مشترکہ ہونگے ۔ امیدوار اپنے ہال ٹکٹس یکم جون سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT