Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی ڈگری امتحانات کے نتائج کا اعلان

عثمانیہ یونیورسٹی ڈگری امتحانات کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ یکم جون ، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی حدود کے تحت قائم ڈگری کالجس کے منعقدہ سال اول، سال دوم اور سال سوم کے ڈگری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ای سریش کمار نے آج بی اے، بی کام اور بی ایس سی ڈگری امتحانات کے نتائج جاری کئے۔ انہوں( سریش کمار رجسٹرار ) نے بتایا کہ ڈگری سال سوم ( ڈگری فائنل ایر ) کے امتحانات میں جملہ 57,706 طلباء و طالبات نے شرکت کی جن کے منجملہ 30,287 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔
اس طرح عثمانیہ ڈگری فائنل ایر کے نتائج کا اوسط 52.48 فیصد رہا۔ رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر سریش کمار نے ڈگری سال اول، سال دوم اور سال سوم کے طلباء و طالبات اپنے امتحانی نتائج عثمانیہ یونیورسٹی ویب سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT