Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی کو A+ گریڈ

عثمانیہ یونیورسٹی کو A+ گریڈ

حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کو نیشنل اسسمنٹ اینڈ اکریڈیٹیشن کونسل (NAAC) نے A+ گریڈ دیا ہے جبکہ جواہرلال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی اور کاکتیہ یونیورسٹی کو A گریڈ حاصل ہوا۔ ایسے وقت جبکہ عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب منارہی ہے، یہ اعزاز کافی اہمیت کا حامل ہے۔ نظام دور حکومت میں قائم کردہ اِس یونیورسٹی کو بین الاقوامی مقبولیت حاصل ہے۔ NAAC کی جانب سے A+ گریڈ دیئے جانے پر شہریان حیدرآباد نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ 2013 ء کے بعد یونیورسٹی کی جانب سے گریڈنگ کیلئے کوئی درخواست پیش نہیں کی گئی ہے اور اب یونیورسٹی میں تمام تر سہولیات ، وائس چانسلر کے تقرر اور معیار تعلیم کو پیش نظر رکھتے ہوئے اے گریڈ دیا گیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رام چندرم نے کہاکہ اِس گریڈ سے یونیورسٹی کا وقار قومی اور عالمی سطح پر بڑھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT