Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی کی صدی تقاریب ، محکمہ اقلیتی بہبود پروگرام کو قطعیت دینے میں مصروف

عثمانیہ یونیورسٹی کی صدی تقاریب ، محکمہ اقلیتی بہبود پروگرام کو قطعیت دینے میں مصروف

حیدرآباد ۔ 10۔ مئی (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ نے عثمانیہ یونیورسٹی کی صدی تقاریب کے ضمن میں دو پروگراموں کو قطعیت دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں ، سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کے ذریعہ دو روزہ سمینار اور شام غزل کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ دونوں پروگرام رمضان المبارک کے آغاز سے قبل منعقد کئے جائیں گے۔ پروگراموں کے انعقاد کی ذمہ داری اردو اکیڈیمی کو دی جائے گی ۔ دو روزہ سمینار میں مشاہرین عثمانیہ یونیورسٹی اور ان کی خدمات پر نامور پروفیسرس مقالے پیش کریں گے۔ شام غزل کیلئے ملک کے ممتاز فنکاروں سے ربط قائم کیا گیا ہے ۔ تاہم نام کو قطعیت نہیں دی گئی۔ ان پروگراموں کی تاریخ اور مقام کا جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT