Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی کی صدی تقاریب کے سلسلہ میں سمینار

عثمانیہ یونیورسٹی کی صدی تقاریب کے سلسلہ میں سمینار

حیدرآباد 10 اپریل (یواین آئی )شہر حیدرآباد کی باوقار عثمانیہ یونیورسٹی اپنی صدی تقاریب کے سلسلہ میں افتتاحی سیشن کے پہلے دن قومی تعمیر اور تلنگانہ میں عثمانیہ یونیورسٹی کے رول پر ایک سمینار کا اہتمام کرے گی ۔تلنگانہ کے نائب وزیراعلی و وزیرتعلیم کڈیم سری ہری اس سمینار کا افتتاح کریں گے ۔ٹی آرایس لیڈر و رکن پارلیمنٹ کیشو راو سمینار کی صدارت کریں گے ۔عثمانیہ یونیورسٹی کے ممتاز سابق طلبہ او رافسر جنہوں نے تلنگانہ ریاست اور قوم پراپنے کارناموں کے سبب اثر ڈالا ہے ،کو سمینار میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔اس سمینار میں اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس کے علاوہ طلبہ بھی شرکت کریں گے ۔یہ سمینار ٹیگور آڈیٹوریم عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں 26اپریل کو منعقد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT