Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹس کو ترقی

عثمانیہ یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹس کو ترقی

پروفیسر ای سریش کمار رجسٹرار کے ہاتھوں احکامات کی اجرائی
حیدرآباد۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 12 سینئر سپرنٹنڈنٹس کو ترقی دیتے ہوئے اسسٹنٹ  رجسٹرار کے عہدوں پر فائز کیا گیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سپرنٹنڈنٹس کو ترقی دینے کیلئے انتہائی شفافیت پر مبنی انتخابی عمل بشمول تحریری ٹسٹ اور انٹرویوز بھی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے انجام دیئے گئے۔ 29 منظورہ اسسٹنٹ رجسٹرارس کی جائیدادوں کے منجملہ 17 جائیدادوں پر اسسٹنٹ رجسٹرارس برسرخدمت ہیں اور صرف 12 اسسٹنٹ رجسٹرارس کی جائیدادیں مخلوعہ تھیں، لہذا ان جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے تحریری ٹسٹ اور انٹرویوز کی تکمیل کے بعد ترقی دیئے جانے والے سینئر سپرنٹنڈنٹس کی فہرست کو قطعیت دے دی گئی۔ حالیہ عرصہ میں عثمانیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے چار اسسٹنٹ رجسٹرارس کو ڈپٹی رجسٹرارس کے عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے مامور کیا گیا۔ پروفیسر ای سریش کمار رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی نے ترقی پانے والے سینئر سپرنٹنڈنٹس کو اسسٹنٹ رجسٹرار عہدوں کے احکامات تقررات حوالہ کرتے ہوئے ان تمام کو مبارکباد دی اور ان سے حقیقی جذبہ و سچی لگن کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT