Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ ’بیف فیسٹیول‘ پر اٹل، ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی دھمکی

عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ ’بیف فیسٹیول‘ پر اٹل، ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی دھمکی

حیدرآباد 8 ڈسمبر (این ایس ایس) طلبہ کی تقریباً 25 تنظیموں پر مشتمل ڈیموکریٹک کلچرل  فرنٹ نے اپنے اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ 10 ڈسمبر کو ہر قیمت پر جمہوری انداز میں بیف فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے گا اور اگر ضروری ہو تو اس کے لئے ہائی کورٹ سے اجازت بھی حاصل کی جائے گی۔ ڈیموکریٹک کلچرل فورم (ڈی سی ایف) کے نمائندوں نے عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی حکام اگر فیسٹیول کے اہتمام کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہیں تو عدالت سے رجوع ہوں گے۔ اس دوران یونیورسٹی حکام نے یہ واضح کردیا کہ یونیورسٹی کے احاطہ میں کسی بھی فیسٹیول کے اہتمام کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے اسٹاف، طلبہ و اساتذہ کو مطلع کیا جاچکا ہے کہ ’بیف فیسٹیول‘ ، گو پوجا‘ اور ’پورک فیسٹیول‘ کی تعلیم و تحقیق سے کوئی تعلق نہیں چنانچہ ایسے پروگراموں کے کیمپس میں انعقاد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

TOPPOPULARRECENT