Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی کے فرنچ جرمن میں ڈپلومہ کورسیس

عثمانیہ یونیورسٹی کے فرنچ جرمن میں ڈپلومہ کورسیس

حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ فرنچ اور شعبہ جرمن کو تعلیمی سال 2015-16 کے لیے فرنچ اور جرمن میں چار ماہی مختصر جونیر ، سینئیر ڈپلومہ کورسیس میں داخلہ کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ جونیر ڈپلومہ کے لیے انٹر میڈیٹ یا اس کے مماثل امتحان کامیاب ہونا چاہئے جب کہ سینئیر ڈپلومہ کے لیے جونیر ڈپلومہ میں پچاس فیصد نشانات یا گریجویشن سطح پر زبان دوم میں 50 فیصد نشانات حاصل کرنا ضروری ہے ۔ درخواستیں ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ پریس اینڈ پبلیکیشنس عثمانیہ یونیورسٹی سے خریدی جاسکتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے آرٹس کالج دفتر فارین لینگویجس یا متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے 040-27682302 پر ربط کریں ۔ متعلقہ ڈپارٹمنٹس میں درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 12 دسمبر ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT