Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی سالانہ کانفرنس

عثمانیہ یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی سالانہ کانفرنس

حیدرآباد۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عثمانیہ یونیورسٹی فزیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور اس کے الحاق کالجوں کے فزیکل ڈائرکٹر، پروفیسرس اور ٹیچرس و کوچیس منیجرس کی سالانہ کانفرنس میں احمد علی سینئر فٹبالر آف اسٹیٹ و منیجر عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال ٹیم نے پروفیسرس، رامچندرم، وائس چانسلر، کاکتیہ یونیورسٹی تلنگانہ جو اس کانفرنس کے صدر تھے، گلپوشی کی اور حیدرآباد و قدیم تہذیب کے توسط سے چارمینار یادگار تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر این ناگیشور رائو، پروفیسر جی گوپال ریڈی، پروفیسر راجیش کمار، پروفیسر لکشمی کانت راتھوڑ، پروفیسر ست نارائن اور اسوسیٹ پروفیسر غلام محمود یزدانی کوچ عثمانیہ یونیورسٹی وینوپرساد موجود تھے۔

 

مجتبیٰ کی شاندار بولنگ
حیدرآباد۔8 اگست (ای میل) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے A3 ڈیویژن کے دو روزہ مقابلے میں پی بی کرکٹ کلب کے فاسٹ بولر ایف کے مجتبیٰ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم فیوچر اسٹارس کو 148 رنز پر آل آئوٹ کرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔ مجتبیٰ نے 12.4 اوورس میں 40 رنز کے عوض 5 کھلاڑوں کو آئوٹ کیا اور ان کی بولنگ میں 4 میڈنس بھی ہیں۔ محمد فیاض احمد نے 32 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT