Tuesday , April 25 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی کے قدیم اردو لوگو کی بحالی کے اقدامات

عثمانیہ یونیورسٹی کے قدیم اردو لوگو کی بحالی کے اقدامات

وائس چانسلر پروفیسر ایس رامچندرم کی یقین دہانی
حیدرآباد ۔ 4۔ اپریل ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کی باوقار عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس رامچندرم نے عثمانیہ یونیورسٹی کے قدیم لوگو کی بحالی کے اقدامات کی بھی یقین دہانی کروائی۔ یہ لوگو اردو زبان میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے قدیم لوگو کو بحال کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی صدی تقاریب کے سلسلہ میں پرانے لوگو کی بحالی کے لئے طلبہ کی جانب سے مطالبات سامنے آئے ہیں اور اس سلسلہ میں باضابطہ طورپر تحریک بھی شروع کی گئی ہے ۔ 1950ء میں اس لوگو کو آندھرائی حکمرانوں کی جانب سے تبدیل کیا گیا تھا۔ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے کے بعد سے اس قدیم لوگو کی بحالی کے مختلف گوشوں سے مطالبات سامنے آرہے ہیں۔ اس خصوص میں وائس چانسلر نے بتایا کہ یقینی طور پر اس پر غور کیا جائے گا اور تمام کی رائے حاصل کرتے ہوئے اس لوگو کو بحال کیا جائے گا۔وائس چانسلر نے کہا کہ وہ خود بھی چاہتے ہیں کہ قدیم لوگو بحال ہو۔ اردو سے وہ کوئی امتیاز برتنا نہیں چاہتے ۔ جلد بازی میں قدیم لوگو بحال کیا گیا تو اس سے مسئلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس قدیم لوگو کو 60 سال پہلے برخاست کیا گیا تھا۔ اس کی بحالی کی خواہش کی جارہی ہے جو اچھی علامت ہے ۔ حکومت سے اس لوگو کو بحال کرنے نمائندگی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ اس کے قدیم ادارہ دائرۃ المعارف کے قیام کے بھی 100 مکمل ہورہے ہیں۔ اس ادارہ میں موجود قدیم نادر مخطوط کے تحفظ کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT