Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ یونیورسٹی کے ہاسٹلس میں غیر مجاز طور پر مقیم طلبہ کو نکال باہر کرنے تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

عثمانیہ یونیورسٹی کے ہاسٹلس میں غیر مجاز طور پر مقیم طلبہ کو نکال باہر کرنے تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد 12جولائی (سیاست نیوز)شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے ہاسٹلس میں غیر مجاز طور پر مقیم طلبہ کو نکال باہر کرنے کا تلنگانہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔یہ طلبہ کئی برسوں سے غیر مجاز طورپر یونیورسٹی کے ہاسٹلس میں مقیم ہیں۔ریاستی حکومت پولیس کے تعاون سے ان طلبہ کو نکالنا چاہتی ہے ۔یونیورسٹی نے کیمپس سے نکلنے کے لئے ان طلبہ کو چار دن کا وقت دیا ہے ۔پولیس کی جانب سے اسٹاف کوارٹرس سے تلاشی مہم کی شروعات کی جائے گی تاکہ غیر مجاز طورپر مقیم طلبہ کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ہاسٹلس سے نکال باہر کیا جاسکے ۔یونیورسٹی کے کیمپس کو خالی کرنے میں ان طلبہ کی مزاحمت پر ہاسٹلس کے بلاکس کی بجلی اور پانی کی سپلائی کو روک دیاجائے گا۔

آندھراپردیش کے وزیراعلی 15جولائی کو امراوتی میں ایس آر ایم یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے
حیدرآباد 12جولائی (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو 15جولائی کو امراوتی میں ایس آر ایم یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے ۔امراوتی میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس یونیورسٹی کو ہمہ شعبہ جاتی اور تحقیق کی سہولتوں کے ذریعہ قائم کیا جائے گاجہاں سات سو طلبہ کی گنجائش رہے گی اور عالمی سطح کی معیاری تعلیم کے ذریعہ طلبہ کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا اور انتہائی باصلاحیت اساتذہ کی خدمات بھی حاصل رہیں گی۔چندرابابونائیڈو نے امراوتی میں ایس آر ایم یونیورسٹی کی تعمیر پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بالاخر ناممکن کوممکن بنایا گیا ہے جیساکہ صرف چھ ماہ کے وقفے میں اس علاقے میں اولین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT