Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / عثمان خواجہ پھر زخمی ، تیسرے ٹسٹ میں واپسی مشکوک

عثمان خواجہ پھر زخمی ، تیسرے ٹسٹ میں واپسی مشکوک

پرتھ ۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا کے کھلاڑی عثمان خواجہ کے نشیب و فراز بدستور جاری ہیں جو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن معمولی طورپر زخمی ہوگئے ۔ آسٹریلیا کیلئے ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والے پہلے مسلم 28 سالہ ( عثمان خواجہ اپنے لڑکھڑاتے ہوئے کیرئیر میں زخمی ہونے سے قبل تک بھی ایک بہترین سیریز کھیل رہے تھے ۔ تاہم نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے دوران ایک گیند کو باؤنڈری پہونچنے سے روکنے کیلئے کامیاب تعاقب کے دوران اُن کی اُنگلی پر چوٹ لگ گئی تھی ۔ بعد ازاں ان کے بجائے ایک مقامی کھلاڑی کو متبادل فیلڈر کے طورپر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ۔ خواجہ کی زخمی انگلی کی کل اتوار کو اسکیننگ ہوگی لیکن کھیل میں اُن کی فوری واپسی پر شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس طرح 27 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ اڈیلیڈ میں تاریخی ڈے ۔ نائیٹ میں ان کی شمولیت بھی مشکوک ہوگئی ہے ۔ عثمان خواجہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف گبا میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں شامل کیا گیا تھا اگرچہ وہ زخمی ہونے کے سبب اس سیزن کے کئی میچوں میں حصہ لینے سے محروم رہے تھے ۔ وہ زخمی ہونے کے مسائل کی ایک تاریخ رکھتے ہیں ۔ 2011ء میں ٹیم میں شمولیت کے بعد تاحال صرف 9 ٹسٹوں میں حصہ لے سکے ہیں۔ خواجہ نے 2011 ء کے دوران برسبین میں اپنے پہلے ہی میچ میں انگلینڈ کیخلاف سنچری بنائی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT