Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / عثمان خواجہ ہندوستان میں بہتر مظاہرے کیلئے پُرعزم

عثمان خواجہ ہندوستان میں بہتر مظاہرے کیلئے پُرعزم

ملبورن۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے 2013ء دورہ پر ملنے والے موقع کو گنوانے والے آسٹریلیائی اوپنر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ وہ ماضی سے بہت کچھ سیکھ چکے ہیں اور رواں ماہ ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی چار مقابلوں کی ٹسٹ سیریز میں آسٹریلیا کیلئے بہتر مظاہروں کیلئے پرعزم ہے۔ 2013ء کا دورہ کرنے والی آسٹریلیائی ٹیم کے اُن 4 کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ بھی شامل تھے جنہیں اُس وقت کے کوچ مائیکی آرتھر نے وطن واپس بھیج دیا تھا۔ خواجہ کے علاوہ شین واٹسن، میچل جانسن اور جیمس پیٹرسن اس فہرست میں شامل تھے۔ خواجہ نے کہا کہ وہ ایک سخت دورہ تھا، لیکن اس کے بعد سے حاصل ہونے والے تمام تر تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے ہندوستان میں بہتر مظاہروں کروں گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT