Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمان ساگر کو مشن کاکتیہ کے تحت ترقی

عثمان ساگر کو مشن کاکتیہ کے تحت ترقی

شہر کے ذخیرہ آب کو خوبصورت بنانے کے اقدامات : ہریش راؤ
حیدرآباد 27 اکٹوبر (این ایس ایس) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے عثمان ساگر (گنڈی پیٹ) کو تیز رفتار ترقی دینے کے لئے مشن کاکتیہ کے دائرہ کار میں شامل کرنے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی ہے۔ اِس اقدام سے عثمان ساگر کی ایک نئی صورت گری ہوگی کیوں کہ ٹی آر ایس حکومت نے اپنے کلیدی پروگرام مشن کاکتیہ کے تحت شہر کے اِس ذخیرہ آب کو ترقی دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ ہریش راؤ نے سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اندرون سات ہفتے عثمان ساگر کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے۔ اُنھوں نے آبپاشی، آبرسانی، ریونیو اور پولیس جیسے اہم محکمہ جات کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک چار رکنی کمیٹی کا تقرر کیا ہے۔ ہریش راؤ نے کہاکہ عثمان ساگر کے تحفظ، مؤثر دیکھ بھال اور خوبصورت بنانے کے پروگرام کے تحت 10 کیلو میٹر طویل حصار نصب کی جائے گی اور تالاب کے اطراف و اکناف کے علاقوں کو خوبصورت، سرسبز و شاداب بنایا جائے گا۔ وزیر آبپاشی نے عطیہ دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ مشن کاکتیہ کے کھاتے میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کریں۔

TOPPOPULARRECENT