Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / عثمان ٹیم سے باہر ہونے پر مایوس

عثمان ٹیم سے باہر ہونے پر مایوس

سڈنی ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی اوپنر عثمان خواجہ  ٹیم میں جگہ نہ بنانے پر شدید مایوسی کے باوجود مطمئن ہیں۔ ہندوستان میں ٹسٹ اور نیوزی لینڈ میں ونڈے سیریز کیلئے آرام کے بعد انہیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھی نظر انداز کر دیا گیا۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے کہا ہے کہ انہیں نیوزی لینڈ کیخلاف ونڈے سیریز سے محرومی پر مایوسی ہوئی تھی تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ سلیکشن کا کام آسان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  وہ ہمیشہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور کئی دوسرے کھلاڑیوں کے برعکس خود کو منوانے کے بعد بھی ٹیم سے باہرہونا ہضم نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ ہندوستان کے خلاف منعقدہ ٹسٹ سیریز کیلئے عثمان مہمان ٹیم میں تھے لیکن انہیں قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT