Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / عثمان کی سنچری، آسٹریلیا کو 48 رنز کی برتری

عثمان کی سنچری، آسٹریلیا کو 48 رنز کی برتری

اڈیلیڈ ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عثمان خواجہ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 48 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے ڈے ؍نائٹ ٹسٹ میں آسٹریلیا نے 14 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو 5 رنز کے اضافے سے میٹ رین شا اپنی پہلی ٹسٹ اننگز میں 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ وارنر کی اننگز بھی صرف 11 رنز تک محدود رہی اور وہ اننگز میں کائل ایبٹ کی دوسری وکٹ بنے۔ 37 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان اسٹیون اسمتھ کی وکٹ پر آمد ہوئی جنہوں نے عثمان خواجہ کے ساتھ مل کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کیا اور اپنی ٹیم کو مضبوط مقام تک پہنچا دیا۔ تیسری وکٹ کیلئے 137 رنز کی اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب اسمتھ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 59 رنز بنائے۔ اس کے بعد پہلا میچ کھیلنے والے پیٹر ہینڈز کومب کی وکٹ پر آمد ہوئی اور عثمان نے ان کے ساتھ بھی 101 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو پہلی اننگز میں برتری دلا دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT