Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / عجیب روایت۔مدورائی میں نیم برہنہ لڑکیوں کی دیوی کی طر ح پوجا

عجیب روایت۔مدورائی میں نیم برہنہ لڑکیوں کی دیوی کی طر ح پوجا

مدورائی ۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق سات لڑکیوں جو سن بلوغ کو نہیں پہنچی ہیں برہنہ سینے کے ساتھ ٹاملناڈو کی مدروائی مندر میں رہنے کے لئے مجبور ہیں۔خبر یہ بھی ہے کہ پچھلے پندرہ دونوں سے مذکورہ سات لڑکیاں مذہبی رسومات کے لئے مرد پجاریوں کی نگرانی میں تربیت دی جارہی ہیں۔

کلکٹر مدورائی کے ویرا راگھو کا کہنا ہے کہ یہ ایک قدیم روایت ہے اور اس تقریب کے لئے والدین رضاکارانہ طور پر اپنی بچیو ں کومندر میں چھوڑ کر جاتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کلکٹر نے کہاکہ ’’ یہ ایک روایتی رسم ہے ۔ والدین رضاکارانہ طور پر بچیوں کو یہاں پر چھوڑ تے ہیں‘‘۔

انتظامیہ کی جانب سے منتظمین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ لڑکیوں کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہئے اور ٹریڈیشن کے دوران لڑکیوں کا جسم مکمل طور پر ڈھنکا رہے۔

عہدیداروں کی ایک رپورٹ نے موقع پر پہنچ کر جانچ اور بتایا کہ مندر کے اندر لڑکیوں کے ساتھ کسی قسم کا جنسی استحصال کا کوئی واقعہ درج نہیں کیاگیا ہے۔اطراف واکناف کے ساٹھ گاؤں کے لئے لوگ استقریب میں شرکت کرتے ہیں جس مذکورہ نابالغ لڑکیو ں کی دیوی کی طرح پوجا بھی کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT