Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عدالتوں میں عصری ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور

عدالتوں میں عصری ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور

ہائی کورٹ میں پہلے -e عدالت کا آغاز، سپریم کورٹ جج جسٹس مدن بی لوکر کا خطاب
حیدرآباد 17 جولائی (این ایس ایس) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مدن بی لوکر نے آج مقدمات کی یکسوئی میں تیزی اور شفافیت کو عدالتوں کی جانب سے عصری ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آج یہاں حیدرآباد ہائی کورٹ میں پہلے-e  کورٹ فسیلٹی کا آغاز کرتے ہوئے جسٹس مدن بی لوکر نے کہاکہ عہدیداروں کو ڈیٹا انٹری کے کاموں کو تیزی کے ساتھ انجام دینا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ -e کورٹ فسیلٹی کے لئے خاطر خواہ اسٹاف الاٹ کرنا چاہئے اور عدلیہ کے عہدیداروں کو ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے اور کیسیس سے متعلق تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنا چاہئے۔ -e کورٹ فسیلیٹی سے عدالتوں میں کاغذ کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوگی اور جوڈیشیل آفیسرس مختلف کیسیس کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرپائیں گے۔ عدالتوں کا بنیادی مقصد عوام کو تیز تر انصاف فراہم کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT