Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / عدالتوں کا بائیکاٹ 2 جولائی تک جاری رہے گا

عدالتوں کا بائیکاٹ 2 جولائی تک جاری رہے گا

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ فیڈریشن آف بار اسوسی ایشن کے صدر جی جیتندر ریڈی نے کہاکہ ایڈوکیٹس 2 جولائی تک عدالتی کام کاج سے غیر حاضر رہیں گے۔ بار اسوسی ایشن آف ہائیکورٹ، تلنگانہ کے تمام اضلاع کے ایڈوکیٹس کی جے اے سی تلنگانہ ججس اسوسی ایشن تلنگانہ جوڈیشیل ایمپلائز اسوسی ایشن اور تلنگانہ لاء آفیسرس اسوسی ایشن نے کل اپنا مشترکہ ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا۔ یہ احتجاج ججس کی غیر معقول تقسیم و الاٹمنٹ کے خلاف ہورہا ہے۔ تلنگانہ ایڈوکیٹس 24 جون کو ہائیکورٹ کا بائیکاٹ کریں گے اور اس دن چلو حیدرآباد پروگرام ہوگا اور اندرا پارک پر دھرنا منظم کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT