Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عدالت میں شوہر کے حملہ میں بیوی زخمی

عدالت میں شوہر کے حملہ میں بیوی زخمی

راجمندری ( اے پی )۔/4نومبر، ( پی ٹی آئی) ضلع مغربی گوداوری کی ایک مقامی عدالت کے احاطہ میں شوہر کی جانب سے بیوی پر کلہاڑی سے حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ ڈی ایس پی سومیا کے مطابق 32سالہ خاتون وسندرا نے شوہر کے خلاف ہراسانی مقدمہ درج کرایا تھا ، آج عدالت میں پیشی کے لئے حاضر ہونے پر شوہر ستیہ نارائنا 35سالہ نے اس پر کلہاڑی سے حملہ کردیا جس  میں خاتون زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ پالا کولوگوداوری میں پیش آیا۔ وسندرا کو ایلورو کے سرکاری دواخانہ میں اور پھر کاکناڈا سرکاری ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ پولیس مفرور شوہر کو تلاش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT