Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / عدالت کا فیصلہ خواتین کی سلامتی کیلئے اچھا اقدام: منیکا گاندھی

عدالت کا فیصلہ خواتین کی سلامتی کیلئے اچھا اقدام: منیکا گاندھی

آخرکارانصاف مل گیا ، عدالتی فیصلہ پر نربھئے کے والدین کا ردعمل

نئی دہلی 5مئی (سیاست ڈاٹ کام) خواتین اور بہبود اطفال کی وزیر مینکا گاندھی نے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خواتین کی سلامتی کی سمیت میں ایک بڑا قدم قرار دیا ہے ۔منیکا گاندھی نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے میری خواہش ہے کہ جلد سے جلد اسے نافذ کیا جائے ۔ سپریم کورٹ نے معاملکے کی سماعت کے بعد آج چاروں قصورواروں کو پھانسی کی سزا برقرار رکھی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ خواتین کی سلامتی کی سمت میں بڑا قدم ہے اور ا سے سماج میں اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو فیصلہ ہونے پر پانچ سال لگ گیا۔ یوں تو اس طرح کے معاملات میں کافی وقت لگتا ہے ۔ وزارت قانون اور ججوں کو اس سلسلے میں غور کرنا چاہئے کہ اس وقت کو کم کیسے کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ملنے میں تاخیر ایک طرح سے انصاف نہ ملنا ہے۔ متاثرہ نربھئے کے والدین نے عدالتی فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آخرکار ہمیں انصاف حاصل ہوگیا۔ متاثرہ خاتون کی والدہ آشا دیوی پرہجوم کمرہ عدالت میں موجود تھیں جبکہ فیصلہ سنایا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ آخرکار ہمیں انصاف مل گیا حالانکہ طویل قانونی طریقہ کار کی وجہ سے اِس میں تاخیر ہوئی۔ ہم اُن تمام افراد کے مشکور ہیں جنھوں نے مشکل حالات میں ہماری تائید کی۔ حالانکہ ہماری بیٹی اب نہیں رہی لیکن ہمیں اطمینان ہے کہ عدالت نے خاطیوں کو سزا موت دی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے شوہر ابتداء ہی سے کہہ رہے تھے کہ لڑکیوں کو جن کے خلاف مجرمانہ کارروائیاں کی جاتی ہیں ، انصاف کے لئے لڑنا چاہئے۔ آشا دیوی اپنا شوہر بدری سنگھ کے ساتھ عدالت میں موجود تھیں جبکہ جسٹس دیپک مشرا نے سپریم کورٹ کی ایک بنچ کا متفقہ فیصلہ انگریزی میں سنایا۔ بعض وکلاء اِس کا ہندی ترجمہ نربھئے کے والدین کو سنارہے تھے جیسے ہی فیصلے کا اعلان ہوا متاثرہ کے والدین، وکلاء اور مقدمے کے دیگر فریقین نے جو کمرۂ عدالت میں موجود تھے کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہوئے فیصلے کی داد دی۔

TOPPOPULARRECENT