Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / عدالت کی نگرانی میں اگستاویسٹ کی تحقیقات کرانے کی درخواست خارج

عدالت کی نگرانی میں اگستاویسٹ کی تحقیقات کرانے کی درخواست خارج

نئی دہلی، 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے اگستاویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودا گھوٹالے کی عدالت کی نگرانی میں خصوصی انکوائری کرائے جانے سے متعلق درخواست آج خارج کردی۔ جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس سی ناگپن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پیشے سے وکیل منوہر لال شرما کی مفاد عامہ کی درخواست اس وقت خارج کردی جب سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے بتایا کہ اس معاملہ کی انکوائری جاری ہے ۔مسٹر کمار نے دلیل پیش کی کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) ایک اسپیشل ٹیم اس معاملہ کی انکوائری کررہی ہے اور جلد ہی چارج شیٹ داخل کی جاسکتی ہے ۔ گزشتہ سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔ درخواست دہندہ نے اگسٹاویسٹ لینڈ گھوٹالہ معاملے میں اٹلی کی عدالت کے فیصلے میں نامزد ہندستانی ملزمان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ درخواست دہندہ نے اس معاملے میں شامل ملزمان کے سیاسی اثر و روسوخ کے پیش نظر اس کی سی بی آئی سے انکوائری کرانے یا عدالت عظمی کی نگرانی میں انکوائری کرانے کی ہدایت جاری کرنے کی عدالت سے درخواست کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT