Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / عدم رواداری نے روہت کی جان لی : سدھاکر ریڈی

عدم رواداری نے روہت کی جان لی : سدھاکر ریڈی

حیدرآباد۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی عدم رواداری کی وجہ سے ہی ریسرچ اسکالر وی روہت نے اپنی قربانی دی ہے۔ آج یہاں حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری سی پی آئی مسٹر ایس سدھاکر ریڈی نے اس خیال کا اظہار کیا۔ انہوں نے مذہبی فرقہ پرست عناصر کی غنڈہ گردی کا انسداد کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اے بی وی پی طلباء میں کسی مسئلہ پر مباحث کی صلاحیت نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہی وی روہت جیسے بے گناہ رمیش نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کی قربانی دی ہے۔ سدھاکر ریڈی جنرل سیکریٹری قومی سی پی آئی نے بی جے پی کی محاذی طلباء تنظیم اے بی وی پی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ہمیشہ غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT