Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / عدم رواداری پر مسلم پرسنل لا بورڈ فکرمند

عدم رواداری پر مسلم پرسنل لا بورڈ فکرمند

امروہا(یوپی)۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کُل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ نے ملک میں بڑھتی ہوئی ’’عدم رواداری‘‘ پر اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے بارے میں گرماگرم مباحثہ پر اظہار فکرمندی کیا۔ عیدگاہ گراؤنڈ پر منعقدہ کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے جس کا موضوع ’’دین اور دستور بچاؤ‘‘ تھا ، جنرل سیکریٹری بورڈ مولانا ولی رحمانی نے کہا کہ مسلمان فکرمند ہیں اور موجودہ منفی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے یہاں جمع ہیں۔ مودی حکومت مسلم پرسنل لا میں دخل اندازی کی کوشش کررہی ہے۔ عوام پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ مذہبی قوانین کی خلاف ورزی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ صورتِ حال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور تمام علمائے دین غیرقانونی کارروائیوں کے خلاف متحد ہیں۔

TOPPOPULARRECENT