Saturday , June 24 2017
Home / تفریح / عدنان سمیع بیٹی کے باپ بنے

عدنان سمیع بیٹی کے باپ بنے

ممبئی ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سنگر ۔ میوزک کمپوزر عدنان سمیع اور ان کی ماڈل بیوی روئیا فریابی کے ہاں ایک لڑکی کا جنم ہوا ہے۔ 45 سالہ موسیقار نے ٹوئٹر کے ذریعہ اپنی خوشی کا تبادلہ کیا ہے۔ عدنان نے بتایا کہ روئیا اور انھیں ایک لڑکی عطا ہوئی ہے۔ ’’ہم نے اس کا نام مدینہ سمیع خان رکھا ہے۔ بیٹی کیلئے دعا کی تھی۔ بہت بہت خوش ہیں! ماں اور نومولود دونوں صحت مند اور چاق و چوبند ہیں۔‘‘ عدنان کو پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار سے ان کی پہلی شادی سے ایک بیٹا اذان ہے۔ 1997ء میں طلاق سے یہ شادی ختم ہوئی۔ بعدازاں 2001ء میں عدنان نے دبئی کی عرب صباح سے شادی کی تھی اور دیڑھ سال بعد اسے طلاق دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT