Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / عدنان سمیع کا سرینگر میں کنسرٹ

عدنان سمیع کا سرینگر میں کنسرٹ

نئی دہلی ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عدنان سمیع جو پاکستانی شہریت کو ترک کرتے ہوئے 2016ء میں ہندوستانی بن گئے، اس ہفتہ سرینگر کی ڈل جھیل کے کنارے موسیقی ریز پروگرام ترتیب دیں گے۔ 46 سالہ سنگر جو اپنے گیت ’’لِفٹ کرادے‘‘ سے مقبول ہوئے، وادی کشمیر کو مرکزی وزارت داخلہ اور حکومت جموں و کشمیر کے زیراہتمام اسپیشل کنسرٹ میں مختلف النوع گیتوں سے محظوظ کریں گے۔مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کرن رجیجو نے آج کہاکہ کشمیر صرف تشدد کیلئے جانا نہیں جاتا ، وہ بہت خوبصورت مقام اور کلچر ، میوزک، آرٹ و ٹورازم سے بھرپور ہے۔ ہم یہی پیام اس کنسرٹ کے ذریعہ دینا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT