Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / عدنان کا آل راؤنڈ مظاہرہ، حیدرآباد ٹائٹنس کی کامیابی

عدنان کا آل راؤنڈ مظاہرہ، حیدرآباد ٹائٹنس کی کامیابی

حیدرآباد ، 3 اگسٹ (راست ) محمد عدنان احمد کے شاندار آل راؤنڈ مظاہرے کے بل بوتے پر حیدرآباد ٹائٹنس نے ایچ سی اے کے A4 ڈیویژن میچ میں کاکتیہ ٹیم کو سنسنی خیز انداز میں 2 وکٹ سے شکست دے دی۔ کل یہاں کاکتیہ کے ہوم گراؤنڈ پر منعقدہ میچ میں میزبانوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 260/8 اسکور کئے جس میں اوپنر سائی نے 131 رنز بنائے۔ تاہم یہ سنچری رائیگاں گئی کیونکہ ماسٹر عدنان نے پہلے کارگر بولنگ کرتے ہوئے نہ صرف آٹھ اوورز میں 24 رنز دے کر 5 وکٹیںلئے بلکہ جوابی اننگز میں اوپنر کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے عمدہ 84 رنز کے ذریعے ٹیم کی جیت کیلئے بنیاد بھی رکھی۔ دیگر اوپنر جتندر شرما نے بھی ذمہ دارانہ 64 رنز بنائے۔ حیدرآباد ٹائٹنس کے اوپنرز کی ہاف سنچریوں نے اہم کام کیا۔ مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد لوور آرڈر میں سید شاکر کے 39 ناٹ آؤٹ نے 38.3 اوورز میں 264/8 کے ساتھ حیدرآباد ٹائٹنس کو جیت دلائی۔

TOPPOPULARRECENT