Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / عدن میں خود کش کار بم حملے میں متعدد افراد ہلاک

عدن میں خود کش کار بم حملے میں متعدد افراد ہلاک

عدن ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی علاقہ عدن کے سلامتی سے متعلق امور کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پر بم دھماکے میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دھماکہ کا نشانہ بننے والے بیشتر راہگیر اور عام شہری شامل ہیں جو ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گذر رہے تھے۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’سبا‘‘ نے بتایا ہیکہ عدن کے سیکیورٹی ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل شلال علی شائع کی رہائش گاہ پر دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ گھر پر موجود تھے ،وہ اس حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہے ۔ تاہم مرنے والوں میں ان کے محافظ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہیکہ یہ ایک خود کش کار بم حملہ تھا جس نے بارود سے بھری کار کے ذریعہ دھماکہ کیا۔ بارود سے لدی کار کو ڈائریکٹر سیکیورٹی کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کے سامنے کھڑی بکتر بند گاڑی سے ٹکرایا گیا جس کے نتیجہ میں دھماکہ ہو گیا۔ حملہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجہ میں یمنی سیکیورٹی عہدیدار کی رہائش گاہ سمیت آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔

TOPPOPULARRECENT